خاتون جج کو دھمکی؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی معافی تسلی بخش قرار دے دی

 

خاتون جج کو دھمکی؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی معافی تسلی بخش قرار دے دی

اسلام آباد: خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان نے ہائی کورٹ میں پیش ہوکر معافی مانگ لی، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی معافی کو بادی النظر میں تسلی بخش قرار دے دیا۔

ہائی کورٹ نے عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی بھی مؤخر کر دی۔

عدالت کی جانب سے تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے معافی پر مطمئن ہیں اور عمران خان بیان حلفی دیں تو اسے زیر غور لایا جائے گا، فرد جرم کی کارروائی پر سماعت تین اکتوبر تک ملتوی کی جاتی ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان کی روسٹرم پر کی گئی مکمل گفتگو تحریری حکمنا کا حصہ بنا دی گئی۔

اس سے قبل، چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 5 ججوں پر مشتمل لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے عمران خان کی جانب سے معافی منظور کرتے ہوئے توہین عدالت کی کارروائی مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔

Post a Comment

To be published, comments must be reviewed by the administrator *

جدید تر اس سے پرانی