آئی فون 14 میں کیا اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں؟

 

آئی فون 14 میں کیا اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں؟

ایپل کمپنی کی جانب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آئی فون 14 میں کئی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔

کمپنی آئندہ ہفتے تک نئے آئی فون سمیت کمپیوٹر اور نیا ٹیبلیٹ متعارف کرائے گی۔

 رپورٹس کے مطابق 2017 کے بعد کمپنی نے پہلی بار فون کے ڈیزائن کو تبدیل کر دیا ہے، آئی فون میں بیک سائیڈ کے کیمروں کی جگہ کو مزید بہتر بنا دیا ہے۔

اس کے علاوہ فون میں کئی سیکیورٹی فیچرز دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ کمپنی آئی فون 14 میں سیلفی کیمرے کو بھی اپ گریڈ کر کے زیادہ میگا پکسل کا کیمرا دے گی۔

یاد رہے کہ آئی فون 13 میں کمپنی نے 12 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا تھا۔

اس سے قبل بھی کہا جاچکا ہے کہ آئی فون 14 سیریز میں کچھ فیچرزiOS  16کے بھی شامل کیے جائیں گے۔ آئی فون 14 پرو ماڈل میں ڈسپلے ریفریش ریٹ کو 120 ہرٹز سے کم کے 1 ہرٹز پر لے جانے کا فیچر بھی ہے جو آلویز آن ڈسپلے کی اہلیت پیش کرتے ہوئے بیٹری کو محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ ماڈلز iOS 16 کے ساتھ پہلے سے لوڈ کیے جائیں گے۔

ٹیکنالوجی جائنٹ نے ویجیٹس اور نئے نوٹیفکیشن اسٹائلزکے لیے سپورٹ کو دی گئی نئی پرظاہر کیا ہے کہ یہ ہمیشہ آن ڈسپلے کی صلاحیت کا حصہ ہو سکتا ہے۔

درحقیقت، مارک گورمین نے مئی میں کہا تھا کہ iOS 16 میں آلویز آن لاک اسکرین کے لیے مستقبل کی سپورٹ شامل ہوگی جو آئی فون کو اپنے فریم ریٹ کو نمایاں طور پر کم کرنے اور اسکرین کے اڈلے ہونے پر ’نظر آنے والی معلومات‘ کو ظاہر کرنے کی اجازت دے گی۔ ان  کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ خصوصیت آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس جیسے ماڈلز کے لیے مخصوص ہو سکتی ہے، تاہم، یہ فیچر آئی فون کے موجودہ ماڈلز کے لیے دست یاب نہیں ہوگا۔

Post a Comment

To be published, comments must be reviewed by the administrator *

جدید تر اس سے پرانی