سابق بوائے فرینڈ کو پھنسانے کیلیے 30 جعلی اکاؤنٹس بنانیوالی خاتون گرفتار

 



اپنے سابق بوائے فرینڈ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کے لیے انسٹاگرام پر 30 جعلی اکاؤنٹس بنانے والی خاتون کو پولیس حکام نے گرفتار کرلیا۔

20 سالہ خاتون کی شناخت کورٹنی آئرلینڈ اینزورتھ کے نام سے ہوئی۔ کورٹنی پولیس کے سامنے 10 بار اپنے سابق بوائے فرینڈ مسٹر جولی پر چھُری سے وار کرنے کا الزام عائد کرچکی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ میرا پیچھا کرتا ہے اور مجھے ہراساں کرتا ہے جس پر مسٹر جولی 6 بار گرفتار ہوئے۔ جولی کو 81 گھنٹے حراست میں گزارنا پڑا۔ ان پر حملے کا الزام بھی عائد ہوا اور انہیں گھر میں کرفیو، الیکٹرانک ٹیگ اور ملازمت سے برطرفی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔تاہم 5 مہینے کی مسلسل دھوکے بازی پر مبنی بیانات کا پول ان کے درجنوں جعلی اکاؤنٹس سے کھُل گیا اور خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفتیش پر خاتون نے اعتراف کیا کہ جولی ان سے رابطہ رکھنا چاہتا تھا جس پر انہوں نے اسے پھنسانے کے لیے یہ سارا گیم رچا تھا۔



تاہم 5 مہینے کی مسلسل دھوکے بازی پر مبنی بیانات کا پول ان کے درجنوں جعلی اکاؤنٹس سے کھُل گیا اور خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفتیش پر خاتون نے اعتراف کیا کہ جولی ان سے رابطہ رکھنا چاہتا تھا جس پر انہوں نے اسے پھنسانے کے لیے یہ سارا گیم رچا تھا۔

Post a Comment

To be published, comments must be reviewed by the administrator *

جدید تر اس سے پرانی